the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ماہرین کے مطابق پانی کی کمی گردوں کو ناکارہ (فیل) بھی کرسکتی ہے اور لوگ اس کی وجہ سے لقمہ اجل بھی بن رہے ہیں۔ گردے کے امراض میں سے ایک گردے کی شدید چوٹ ( اکیوٹ کڈنی انجری یا اے کے آئی) ہے۔ اس کی وجہ پانی پینے میں کنجوسی ہے جس سے گردوں کی فاسد مواد خارج کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ پھر جسم میں زہریلے مرکبات بنتے جاتے ہیں اور گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بوڑھے افراد اور امراضِ قلب کے مریض اس کیفیت کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں جسے



اے کے آئی کہا جاتا ہے۔ دوسری جانب اس کیفیت کو خون کے ایک ٹیسٹ سے دیکھا جاتا ہے۔ خون میں اگر کریٹینائن کی زائد مقدار ہو تو یہ گردوں کی خرابی اور پانی کم پینے کا واضح ثبوت ہے۔ اس کی علامات میں پیشاب کی کمی، الٹی، درد، تھکاوٹ اور چکر وغیرہ شامل ہیں۔

برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز کے سربراہ کے مطابق "اے کے آئی" سے برطانیہ میں سالانہ 40 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں اور ان میں سے ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردے قدرت کا عظیم تحفہ ہیں اور پانی کا مناسب استعمال ان کی حفاظت کا بہترین طریقہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.